کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی
ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا


کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔
چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے ایس ایچ او کی نگرانی میں تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں۔
پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی طے شدہ اہم ملاقات منسوخ
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ہالی وڈ فلم ’انورا‘ نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
- 26 منٹ قبل

پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری،لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
- 17 منٹ قبل

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ جاری، ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل

معاشی بحران: ایرانی وزیر خزانہ مواخذے کے بعد برطرف
- 44 منٹ قبل

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی نائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی
- 23 منٹ قبل

نجی گیسٹ ہاؤس میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے نیب افسر کی موت پر اہم انکشافات سامنے آ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی، بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل