Advertisement
پاکستان

حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، رانا ثناللہ

راناثناء اللہ نے کہا اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 3 2025، 2:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، رانا ثناللہ

بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے سیاسی اور امور عامہ کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے۔

وہ آج(اتوار کو) فیصل آباد میں پنجاب کی اقلیتی برادری میں اقلیتی کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کررہے تھے۔

راناثناء اللہ نے کہا اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتی کارڈ اقلیتی برادریوں کے ارکان کو شناخت فراہم کرنے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتی بچوں کیلئے تعلیمی مواقع بڑھانے کے لئے ایک ای لرننگ پروگرام بھی شروع کرنے جارہی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement