Advertisement
پاکستان

پاکستان اور ازبکستان ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم

ازبک سفیرنے کہا کہ خوراک ' ٹیکسٹائل اور الیکٹرک مصنوعات کے برآمدی اور درآمدی ڈھانچے کو توسیع دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 3rd 2025, 2:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور ازبکستان ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم

پاکستان میں جمہوریہ ازبکستان کے سفیر علی شیر نے کہاہے کہ پاکستان اور ازبکستان ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے ازبک ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ اقدامات پر بھرپور کام کررہے ہیں جس کا مقصد باہمی تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کرناہے۔

ازبک سفیرنے کہا کہ خوراک ' ٹیکسٹائل اور الیکٹرک مصنوعات کے برآمدی اور درآمدی ڈھانچے کو توسیع دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل کی بڑی کمپنیوں کے تعاون سے مال لانے اور لے جانے کے مختلف تیز اور آسان رستوں کے مسائل کو حل اور کسٹم کے عمل کو آسان بنایا جارہاہے۔

علی شیر نے کہا کہ ازبکستان پاکستان کے لئے زرعی برآمدات خصوصاً پھلوں اور سبزیوں' اجناس اورٹیکسٹائل مصنوعات کی سپلائی کا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسی دوران دواسازی' ٹیکسٹائل' تعمیراتی مواد اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کی استعداد کار ازبک منڈی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement