آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے


دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جار ہے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس کیری 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، بین ڈوارسہوئس 19، جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 5 مارچ کو مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، بھارت نے ویرات کوہلی کے 84 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 2 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 2 گھنٹے قبل

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 14 منٹ قبل

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 2 گھنٹے قبل

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- ایک گھنٹہ قبل

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- 43 منٹ قبل

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 2 گھنٹے قبل

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

گورنرخیبرپختونخوا کا صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم کو خط
- 2 گھنٹے قبل

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- ایک گھنٹہ قبل