ریسکیو 1122 بنوں نے ایک بیان میں بتایا کہ ایمبونسز بمعہ ریسکیو ٹیمیں اس وقت آپریشن میں مصروف ہیں۔


صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی فوجی چھاؤنی پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، دہشت گردوں نے افطار کے بعد کینٹ میں داخلے ہونے کی کوشش کی، چھ خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پر ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے بارود سے لدی دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ دھماکے سے مسجد کو نقصان پہنچا، گھر کی چھت گر گئی۔
سینئر ضلعی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ خود کش بمباروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں بنوں چھاؤنی کے داخلی دروازے سے ٹکرا دیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دھماکے ہوئے، جس کے بعد متعدد دہشت گردوں نے کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی۔
ریسکیو 1122 بنوں نے ایک بیان میں بتایا کہ ایمبونسز بمعہ ریسکیو ٹیمیں اس وقت آپریشن میں مصروف ہیں۔ بیان کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کینٹ سے ملحقہ کئی گھروں و مساجد کی چھتیں گر گئی ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے لوگوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قریب گھر کی چھت منہمد ہو گئیں، سکیورٹی فورسزکا کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ترجمان نعمان خطاب کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے۔ بنوں ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتال میں رش لگانے سے گریز کریں۔
تاہم دفتر پریس سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
اسی طرح 2022 میں بنوں کینٹ کے اندر سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں زیر حراست مبینہ شدت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر یرغمال بنا لیا تھا، جس کے بعد ایک سکیورٹی آپریشن کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کے اندر 25 شدت پسندوں کو مارا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بنوں کینٹ میں جولائی 2024 میں بھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پولیس کے مطابق آٹھ فوجی اہلکار جان سے گئے تھے اور 10 حملہ آوروں کو مار دیا گیا تھا۔
بنوں کینٹ بنوں شہر کے اندر واقع ہے جس کے آس پاس رہائشی مکانات بھی موجود ہے جبکہ پولیس کے مرکزی دفاتر بھی اس کی حدود میں واقع ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل