225 گاڑیوں پر مشتمل خور و نوش اور دیگر سامان کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
قافلے میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئی ہیں


اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 4 مارچ کو 225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ قافلے میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئی ہیں۔
دوسری جانب کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔
امن معاہدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب پاک افغان طور خم بارڈر آج 12 ویں روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہیں، سرحدی گزرگاہ پر کل سے دونوں ممالک کے فورسز کے درمیان فائر بندی ہوئی ہے، بارڈر بندش کے باعث ہزاروں مسافر اور گاڑیاں دونوں طرف پھنس گئیں۔
طورخم سرحدی گزرگاہ پر 11 روز قبل پاک افغان فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے تھے، افغان فورسز سرحد کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہے تھے، پاکستانی فورسز نے افغان فورسز کو تعمیراتی کام سے روک دیا تھا، تعمیراتی کام روکنے کے بعد پاکستانی فورسز اور افغان فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے تھے، سرحدی گزرگاہ پر 2 دن تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری
- 8 گھنٹے قبل
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی سربراہ تعینات
- 11 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ، 3افراد جاں بحق ، 7 زخمی
- 10 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا گردشی قرضے پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

شگفتہ اعجاز کا ماڈل عریشہ خان کے ماں بننے پر مبار کبا د دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ
- 2 گھنٹے قبل

اسٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل