لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا جارہا ہے


آئی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ نیوز لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیئے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیئے، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے، ہم نے یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکتوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کو 363 رنز کا ہدف دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راچن رویندرا اور کین ولیمسن کی شاندار سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔
رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
363 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت نہ دلواسکے۔
ملر کے علاوہ وین ڈرڈوسین نے 69 اور کپتان ٹیمبا باؤما نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرچ کلاسن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایڈن مارکرم نے31 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، فلپس نے 2 اور میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- 21 گھنٹے قبل

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- 21 گھنٹے قبل

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- 18 گھنٹے قبل

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل












.jpg&w=3840&q=75)