بشار الاسد کے حامیوں کے حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار اور 4 عام شہری بھی ہلاک ہو گئے


شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کے حامی جنگجوؤں نے جمعرات کو صوبہ لطقیہ کے قصبے جبلہ میں حکومتی فورسز پر حملہ کیا۔
صوبے کے سکیورٹی سربراہ لیفٹیننٹ کرنل مصطفیٰ نے بتایا کہ بشار الاسد کے حامیوں نے جبلہ اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں سکیورٹی گشت اور چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بشار الاسد کے حامیوں کے حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار اور 4 عام شہری بھی ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ میں قائم ایک مبصر تنظیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر سکیورٹی اہلکار شمال مغربی شام کے شہر ادلب سے تعلق رکھتے تھے، جو ان باغیوں کا ایک گڑھ تھا جنہوں نے ملک کی 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران اسد کے خلاف لڑائی لڑی۔
تاہم جوابی کارروائی کرتے ہوئے شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔
شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں استحکام بحال کریں گے اور اپنے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا جو جمعہ کی صبح 10 بجے تک برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ دسمبر میں شام میں اپوزیشن فورسز نے ملک کے بڑے شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے سابق صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا جس کے بعد 5 دہائیوں سے زائد عرصے تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہوا۔
بشار الاسد اپنی فیملی کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے لی ہے۔

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 18 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- ایک دن قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 19 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- ایک دن قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- ایک دن قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 19 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)
