ایپل پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کے قریب، ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی
اس آئی فون کی قیمت 2 سے ڈھائی ہزار ڈالرز کے درمیان ہونے کا امکان ہے،تجریہ کار


کیلیفورنیا:اسمارٹ فونز کی مشہور امریکی کمپنی ایپل بہت جلد پہلا اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے، ا س حوالے سے کمپنی کی جانب سے لانچنگ کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی ۔
اس سے قبل متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون تیار نہیں کیا۔
اس حوالے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
ایپل کے حوالے سے اکثر مستند لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق کمپنی کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
منگ چی کیو نے بتایا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل کا ہوگا یعنی آپ ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔
فولڈ ایبل آئی فون بند ہونے پر 5.5 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ اسے کھولا جائے گا تو اس کی اسکرین 7.8 انچ کی ہو جائے گی۔
تجریہ کار منگ چی کیو کے مطابق اس آئی فون کی قیمت 2 سے ڈھائی ہزار ڈالرز کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
تاہم تجزیہ کارمنگ چی کیو کا خیال ہے کہ اتنی زیادہ قیمت کے ہونے کی وجہ ایپل کا یہ مہنگا ترین آئی فون فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کرے گا۔
واضح رہے کہ ایپل واضح بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جو اب تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کراسکی۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل






