کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری،پیپلز بس سروس 15 رمضان سے رات گئے چلا کرے گی
بانی پی ٹی آئی اگر جیل سے باہر آئیں تو اپنے ملک کے خلاف سازشیں نہ کرنے کا سوچیں،شرجیل انعام میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیپلز بس سروس 15 رمضان سے رات گئے چلا کرے گی۔
کراچی پریس کلب میں محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدیران اے پی این ایس نمائندگان اور دیگر شہروں سے آئے صحافی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خطاب میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ اگر جیل سے باہر آئیں تو اپنے ملک کے خلاف سازشیں نہ کرنے کا سوچیں۔ رمضان کا مہینہ ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا ہے، اللہ ان کوعقل دے۔
وزیراطلاعات نے میڈیا اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی سے جمہوریت کی مضبوطی ہے لیکن میڈیا خود احتسابی بھی کرے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کوپلاٹ دینے کیلئے کوشاں ہے، بڑے بڑے میڈیا ہاؤس میں ملازمین کوتنخواہیں نہیں مل رہیں، صحافیوں کی تنخواہوں کے حوالے سے میکانزم بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں وفاقی وزیراطلاعات کو بھی اپنا کردارادا کرنا چاہئے،۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ ہرمشکل میں صحافیوں کے ساتھ ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، میڈیا اور پیپلزپارٹی ہر دور میں ساتھ ساتھ رہے۔ کراچی میں پیپلزبس سروس رمضان میں رات دس بجے کے بعد بھی چلا کرے گی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کینالوں کے حوالے سے سندھ حکومت کا موقف واضح ہے، سندھ حکومت اپنے حصے کا پانی کسی کو نہیں دے گی چولستان کینال کے مخالف ہیں، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو حصہ ہے ان کو وزارتیں ملنا ان کا حق ہے۔
افطار پارٹی میں صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی اورسندھ حکومت کے ترجمان بھی شریک ہوئے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 20 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل






