نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر رچن رویندرا 37 ڈیرل مچل 63 گلین فلپس 34 اور مائیل بریسول 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے


دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میںنیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 251 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا ا ٓغاز کافی اچھا رہا،مگرکیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، جبکہ دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
مگر اس کے بعد وقفےوقفے سے نیوزی لینڈ کی وکٹس گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور یوں نیوزی لینڈ فائنل میں بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر رچن رویندرا 37 ڈیرل مچل 63 گلین فلپس 34 اور مائیل بریسول 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 جبکہ محمد شامی اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے جارہا ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔
بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔
کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نے کین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔
کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کاپاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن ،مزید 17 خارجی دہشت گردہلاک
- 3 hours ago
مانسہرہ : جیپ کھائی میں گرنے سے4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 hours ago

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار،جی این این سمیت معتدد پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی عائد
- 6 hours ago

جنوبی وزیرستان : امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا،7افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- 4 hours ago

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع
- 14 minutes ago

پہلگام واقعہ: فلم’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
- 2 hours ago

سندھ ساگر ریلوے، عہد رفتہ سے موجودہ خستہ حالی تک۔۔
- 4 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونامزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کےشوہر لاہور سے گرفتار
- 3 hours ago

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2خطرناک دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

بھارت کے پاس پہلگام واقعے کے ثبوت نہیں،وہ پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار
- 5 hours ago

سیلز ٹیکس کے حصول کے لیےپی آر اے نے ٹیمیں تشکیل دے دیں
- 3 hours ago