گوگل والٹ پیمنٹ سسٹم آج پاکستان میں باقاعدہ طورپر متعارف کرایا جائے گا
گوگل پے ملک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہے


وگل پے جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، آج پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کردیا جائے گا جو کہ ملک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
گوگل کے عہدیدار کراچی میں لانچ ایونٹ میں شرکت کریں گے، اس کے بعد، بینک اور فینٹیک کمپنیاں اپنے صارفین کے لیے اس پلیٹ فارم کو دستیاب کرائیں گی، جس کا انحصار ان کی تیاری پر ہوگا۔
گوگل پے کا آغاز پاکستان پر ایک گہرا اثر ڈالے گا، ایک ایسا ملک جو کیش لیس معیشت کے لیے کوشاں ہے۔ ویزا اسی رات ایک خصوصی ایونٹ منعقد کر رہا ہے تاکہ اس لانچ کا جشن منایا جا سکے۔ گزشتہ سالوں میں پاکستان میں اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں بہتری آئی ہے، جس نے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔
یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی اجازت دے گی جس کیوجہ سے صارفین بغیر کسی contact کے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ ابھی تک اتنا جدید نہیں ہوا اور لوگوں میں لین دین کے معاملات زیادہ تر کیش پر ہی چلتے ہیں لیکن گوگل پے کا آغاز اس رجحان کو بدلنے کی کوشش کرے گا اور لوگوں کو پیسے بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے ایک آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرے گا۔
یہ پلیٹ فارم مقامی بینکوں کے ساتھ بخوبی ہم آہنگ ہے، جس سے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس اور کارڈ کی تفصیلات کو روزمرہ کے لین دین کے لیے لنک کرنے کی سہولت ملے گی۔
اس کے علاوہ، گوگل پے کی آمد پاکستان کے فینٹیک ماحولیاتی نظام کی ترقی کو مزید تیز کرے گی۔ اس کے اوپن اے پی آئی کے ذریعے یہ پلیٹ فارم مقامی بینکوں اور فینٹیک فراہم کنندگان کے درمیان جدت اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ لانچ کیش لیس معیشت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور بین الاقوامی ٹیک کمپنیوں کے لیے اس مارکیٹ میں نئے دروازے کھولے گا۔
گوگل والٹ کیا ہے؟
گوگل والٹ کو 2011 میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ ایک ایسا ڈیجیٹل والٹ ہے جو صارف کو اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ وہ اپنے اینڈرائیڈ فونز سے براہ راست ادائیگیاں بھی کرسکتے ہیں۔
بورڈنگ پاس، ایونٹ ٹکٹس، شناخت کارڈ اور کافی کچھ گوگل والٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ یعنی جو کچھ آپ اپنے روایتی بٹوے میں رکھ کر چلتے ہیں، وہ سب کچھ گوگل والٹ میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے گوگل والٹ ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔
ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد آپ کو گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ہوگا اور پھر ادائیگی کے طریقے جیسے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو ایڈ کرنا ہوگا۔جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں کم از کم ایک کارڈ ایڈ کرلیں تو آپ گوگل والٹ کے ذریعے اسٹورز میں موبائل پیمنٹس کرسکیں گے۔

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
- an hour ago

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
- 4 hours ago

صہیونی فورسز نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں،فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
گزشتہ روز بڑے اضافےکے بعد سوناآج اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
- 2 hours ago

سانحہ کار ساز کو 18 برس بیت گئے ، المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ
- 3 hours ago

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل
- an hour ago

سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاء خراب ہونے لگیں
- 3 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا،دفتر خارجہ
- 29 minutes ago
اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
- 3 hours ago

بنوں: پولیس کی بروقت کارروائی ، چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام، 3خارجی جہنم واصل
- 3 hours ago

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ
- 5 hours ago