کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے،ترمیمی بل


لاہور:پنجاب صوبائی اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 اوردی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے،بل گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا۔
کمیٹی کی منظور شدہ ترامیم کو مجتبیٰ شجاع نے اپوزیشن کی ترامیم کہہ کر مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور کمیٹی میٹنگ کی فوٹیجزسامنے لانے کا مطالبہ پیش کردیا،نوٹیریز کی سروس 6 سال محدود کرنے کی تجویز اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے پیش کی تھی،تجویز پر کمیٹی نے مشترکہ رائے سے اتفاق کیا تھا۔
نوٹیریز بل پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اور واک آؤٹ کیا ،کورم مکمل نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے گداگری (ترمیمی) بل 2025 کے مطابق پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے،ترمیمی بل کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہونگے۔
بل کے مطابق بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی، کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مذید 2 سال قید کی سزا ہو گی۔
حکومت پنجاب نے پیشہ ور بھکاریوں اور مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے قانون میں ترامیم پیش کیں۔
خیا ل رہے کہ صوبائی کابینہ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے،سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کریگا، پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے داخلہ دی پنجاب ویگرینسی آرڈیننس میں ترامیم کا جائزہ لیا تھا۔

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 13 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 9 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 12 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 12 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل