Advertisement
علاقائی

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 14 2025، 7:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کےضلعی رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطا بق دھماکا جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میںایک مسجد کے اندر ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement