دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کاکہنا ہے کہ ہمارا مقصد ٹاپ رینکنگ میں آنا نہیں بلکہ پاکستان کے لیے میچ جیتنا ہے ۔

رپورٹ : انس سعید (نمائندہ جی این این )
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پا کستان میچز جیت رہا ہے تو رینکنگ بے معنی ہوجاتی ہے ، اگر پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آرہی ہے تو میرے لیے بولرز کی رینکنگ اہمیت نہیں رکھتی۔
قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہاکہ گزشتہ دو تین ٹورز میں ہمارے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی ہے، کورونا وائرس کی وجہ بڑی تعداد میں باؤلرز ساتھ آتے ہیں، جس سے زیادہ بولرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ابوظہبی کے گرم موسم سے آنے کے باوجود باؤلرز اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں اور میں باؤلنگ یونٹ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔
سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ نوجوان شاہنواز دھانی بہت اچھے باولر ہیں اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بھی یقیناً مستقبل میں ان پر گہری نظر رکھی جائے گی ، شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں زبردست باؤلنگ کی ، دعا گو ہوں ایسے اور باؤلرز سامنے آئیں ۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے تیاری کے لیے مناسب کنڈیشنز اور وقت نہیں مل سکا، دورہ انگلینڈ میں تیاری کے لیے ابھی تک اتنا اچھا موسم نہیں مل رہا ، جتنا ہونا چاہیے تھا۔ انگلینڈ اورسری لنکا کے درمیان میچز دیکھ رہےہیں انگلش کھلاڑیوں کو مدنظر رکھ کر پلان تیارکریں گے، ان کاکہنا تھا کہ انگلش کنڈیشنز کا مجھے بھی کافی تجربہ ہے کوشش ہے انگلش بیٹسمینوں کے خلاف باؤلنگ کا وہ پلان بنائیں جس سے بہتر نتائج موصول ہوں۔
متحدہ عرب امارات ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ منتقل ہونے کے سوال پر وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان ٹیم کے لیے مدد گار ہوں گی، بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو یواے ای میں ایڈوانٹیج ہوگا حال ہی میں پی ایس ایل کھیلی ہے ، پچز کا اندازہ ہے جس کا فائدہ ہوگا۔
سابق بیٹنگ یونس خان کے اچانک استعفے سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا ہے کہ بڑی سیریز سے قبل یونس خان کا جانا مایوس کن ہے ایسا ہونا نہیں چاہیے، ان کی کمی محسوس کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ یونس خان کی موجودگی سے بیٹسمینوں کو کافی مدد مل رہی تھی۔
محمد عامر سے متعلق وقار یونس کاکہنا تھا کہ محمد عامر اور سی ای او وسیم خان کی ملاقات کا علم نہیں تھا، تمام باتیں میڈیا کے ذریعے پتا چلیں وسیم خان پی سی بی کے سربراہ ہیں، وہ محمد عامر سے مل سکتے ہیں، محمدعامر ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، ان پر اب منحصر ہے کہ وہ آگے کیا کرتے ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے کھیلنا اور کوئی فرنچائز کرکٹ کھیلنا ، دونوں مختلف چیزیں ہیں ۔
وقاریونس نے حارث سہیل کی انجری سے متعلق بتایاکہ حارث سہیل نے پاکستان کے لیے بہت سی پرفارمنسز دی ہوئی ہیں، وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم میں شامل ہیں، دورے پر آتے ہی انجری ہونا ، کھلاڑی اور ٹیم دونوں کے لیے بدقسمتی ہے۔

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 3 hours ago

امریکی ائیر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا
- 2 hours ago

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،صارفین کا ملا جلا رد عمل
- 3 hours ago

لاہور میں جشن آزادی کا شو، شہدائے وطن اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین
- 3 hours ago

شہبازشریف کی حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
- an hour ago

انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں 6.3 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 3 hours ago

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- an hour ago
صوبائی حکومت نے 15 اگست کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،انسٹا گرام نے’میپ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا
- 3 hours ago
پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 2 hours ago

پنجاب کی تقسیم کی تجویز، قومی اسمبلی میں مغربی پنجاب کے قیام کا بل پیش
- 2 hours ago
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- an hour ago