Advertisement

فیصل آباد :دو گروپوں میں تصادم

فیصل آباد: چک جمرہ کےعلاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 6th 2021, 7:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے چک جمرہ کے برنالہ بازار میں دو گروپوں میں  دیرینہ دشمنی کامعاملہ سلجھانے کے لیے  دونوں گروپ کے افراد  جمع ہوئے تھے، لیکن تنازعہ اس وقت شدت اختیار کرگیا جب صلح کی بجائے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پراندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع پر پہنچ گی ۔ واقعہ کی فوٹیج بھی  منظرعام پر آگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

Advertisement