بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل ہوگا


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دے دیا۔
گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ڈونیڈن میں کھیلا جارہا ہے جہاں بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 نرز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گریں، عبدالصمد 11 رنز بناسکے جب کہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔
واضح رہے کہ ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد میچ کا ٹاس ہواجہاں کیوی کپتان بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 19 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 37 minutes ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 33 minutes ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago





