Advertisement
تفریح

پاکستان شوبز کی خوبرو جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

صبور علی نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 19 2025، 7:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان شوبز کی خوبرو جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان شوبز کی خوبرو جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Irfanistan 🧿 | content creator (@irfanistan)

تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے ننھی پری کو ان کی زندگی کا معجزہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا چھوٹا معجزہ، ہماری سب سے بڑی نعمت۔ سب سے چھوٹے ہاتھ کا سب سے بڑا اثر چھوڑنا ناقابل یقین ہے‘۔

صبور علی نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’سرینا علی کو دنیا میں خوش آمدید۔ جادو آپ کا منتظر ہے۔‘

سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے صبور علی اور علی انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Advertisement