Advertisement
تفریح

عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی فلم ’’لمبی جدائی‘‘ اور فلم’’ کبیر‘‘ بھی عید پر ریلیز ہو گی جبکہ ایک پنجابی فلم ’’عشق لاہور‘‘ بھی نمائش کیلئے تیار

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 19th 2025, 11:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

لاہور:عید الفطر کے موقع پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،اس سال5 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
  شائقین کو سینما اسکرین پر بھرپور رومانس سسپنس  اور ایکشن دیکھنے کو ملے گا ، دو ہالی وڈ فلمیں بھی ریلیز  سلور اسکرین پر نمائش پذیر ہوں گی۔
 اس سال میٹھی عید پر شائقین کیلئے تھرل، ایکشن اور رومانس سے بھرپور پانچ پاکستانی فلمیں سینما اسکرین پر دھوم مچائیں گی۔
ایڈونچر اور سسپنس سے بھرپور فلم’’ قلفی ‘‘ریلیز کیلئے تیار ہے،جس کی نمایاں کاسٹ میں شہروز سبزواری، جاوید شیخ، مریم انصاری اور دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فرحان خان، شاز خان اور صنم سعید کی کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرتی فلم  ’’مارشل آرٹسٹ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم میں منفرد پیغام بھی دیا گیا ہے۔


 رشتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی فلم لمبی جدائی  اور فلم کبیر بھی عید پر ریلیز ہو گی جبکہ ایک پنجابی فلم ’’عشق لاہور‘‘ بھی نمائش کیلئے تیار ہے، میٹھی عید پر پاکستانی فلموں کے علاوہ شائقین دو ہالی وڈ فلمیں بھی سلور اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

Advertisement