اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں وہ ساؤتھ انڈین فلم کی سپر اسٹار ہیں


ممبئی:بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ فلم تیس مارچ کوعید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
سلمان خان نے جمعہ کی بجائے اتوار کو فلم ریلیز کرنے کا انتخاب کیا ہے، انہوں نے 2023ء میں ٹائیگر تھری بھی جمعہ کی بجائے اتوار کو ریلیز کرائی تھی۔
فلم’’ سکندر‘‘ کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے کی ہے،اس سے قبل انہوں نے سپرہٹ فلم گجنی کی تھی۔
فلم سکندر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک عام فلم نہیں، بلکہ اس میں گہری خاندانی جذباتیت بھی شامل ہے،ان کا کہنا تھا کہ گجنی ایک عاشق اور معشوق کی کہانی تھی، مگر سکندر شوہر اور بیوی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔
فلم ڈائریکٹر نےمزید کہا کہ آج کے دور میں خاندان کیسے چلتے ہیں، جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں اور کیا چیزیں ہم اپنی زندگیوں میں کھو چکے ہیں، یہی فلم کی سب سے بڑی طاقت ہوگی۔
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں وہ ساؤتھ انڈین فلم کی سپر اسٹار ہیں، فلم میں کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 8 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 8 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 7 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- an hour ago






