Advertisement
تفریح

فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام،اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ 

واضح رہے کہ لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کرنےکا حکم دیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر مارچ 22 2025، 5:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام،اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ 

لاہور:عدالت نے فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کی مقامی عدالت نے 50 ہزارمچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی جہاں عدالت نے  فراڈ کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری 50 ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض منسوخ کر دیے، جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔
اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ، گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے،استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری میں دائر کر رکھا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز 25 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے،لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کرنےکا حکم دیا تھا۔

Advertisement