پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔


قوم کل (اتوار) یوم پاکستان اس عہد کی تجدید سے منائے گی کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے انتھک محنت سے کام کیا جائے گا۔
یہ دن 1940 میں تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد دلاتا ہے جس میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
کل دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا ، صدر آصف علی زرداری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔
نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ، یوم پاکستان پریڈ رمضان المبارک کی وجہ سے ایوان ِ صدر میں محدود پیمانے پر منعقد کی جائے گی۔
سہ پہر کو ایوان صدر میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی جائے گی جہاں صدر آصف علی زرداری مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ اور تمغوں سے نوازیں گے۔
اِس دن کی مناسبت سے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ''میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان'' کے عنوان سے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔ اِس نغمے کا خصوصی پیغام ہے ''ایک دل ایک جان ایک پاکستان''
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 13 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 9 منٹ قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 11 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 13 گھنٹے قبل

روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 15 منٹ قبل