ارتھ آور اور ورلڈ واٹر ڈے 2025ء کے موقع پر ایک منٹ کیلئے تمام لائٹس بند کر دی جائیں گیں
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر عمل، چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا ہو، ایک پائیدار مستقبل کے مشترکہ ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوتا ہے۔


صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی لائحہ عمل کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آج (ہفتہ) ارتھ آور اور ورلڈ واٹر ڈے 2025ء کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ جب ہم غیر ضروری لائٹس بند کرتے ہیں تو اس سے توانائی کی کھپت اور کاربن کے اخراج میں کمی سمیت پاکستان کے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے، آبی آلودگی کی روک تھام اور پائیدار زرعی طریقوں کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ بجلی، ایندھن اور پانی کو محفوظ بنانے کیلئے پائیدار عادات اپنائیں اور ایک سرسبز اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو تمام شعبوں میں پائیداری کو فروغ دینے کیلئے پالیسی اقدامات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی عمل کو مربوط کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافے، پلاسٹک کے فضلے میں کمی اور ماحول دوست توانائی کے شعبے میں روزگار کے مواقع کے ذریعے ہم طویل مدت ماحولیاتی تحفظ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صرف حکومتی پالیسیاں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر عمل، چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا ہو، ایک پائیدار مستقبل کے مشترکہ ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل





