بلوچستان : نامعلوم افراد کی تعمیراتی کیمپ پر فائرنگ ، 4 پنجابی مزدور جاں بحق
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کو خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔


بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلدم مسلح افراد نے قلات کے علاقے منگچر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کو خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو طبی معائنے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منڈے حاجی منتقل کیا گیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور ٹیوب ویل پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

آڈیو لیکس کیس : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 7 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’گندم اگاؤ‘‘ اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- 6 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 2 گھنٹے قبل