Advertisement

 ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا

مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کی سب سکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 24 2025، 12:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا

راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔
مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کی سب سکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا۔
 مقدمے متن کے مطابق ملزم نے رانگ پارکنگ پر کھڑی گاڑی کو اٹھانے کی ویڈیو بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل کی، گاڑی کا قانون کے مطابق رانگ پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کی گئی۔
متن مقدمے میں بتایا گیا کہ گاڑی دکان کے باہر کھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی، دکان مالک نے ٹریفک پولیس کے خلاف عوام میں نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے لیے وائرل کی۔
ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ایسا کرنا پیکاایکٹ  کے تحت جرم ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Advertisement