افغانستان میں نیٹو کا چھوڑا ہو اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں،گورنر کے پی


پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹواتحاد کا8 سے 10 ارب کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی واضح طور پرکہا تھا اور اب کہا کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پتا نہیں وزیر اعلیٰ علی امین کو کہاں سے خبر ملی کہ نیا آپریشن ہو رہا ہے حالانکہ سب کچھ واضح تھا، جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ افغانستان سے بات چیت کرنا وفاق کی ذمہ داری ہےنہ کہ صوبائی حکومتوں کی، کیا بلوچستان ایران سے اور پنجاب بھارت سے بات چیت کر سکتا ہے؟
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے لیے افغانستان کی سر زمین استعمال ہوتی ہے، نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں طالبان کے دفاتر کھولنے کی پیش کش کی تھی، آج تک وزیر اعلیٰ یا اس کا کوئی وزیر کسی شہید کے جنازے میں کیوں شریک نہیں ہوا۔
میٖڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھاکہ کہا کہ افغان باشندوں سے متعلق پالیسی میں نہیں بلکہ ریاست بنائے گی، کیا بلجیم یا یورپ کے کسی ملک میں ویزے کے بغیر رہ سکتا ہے، افغان باشندوں سے متعلق مجھے افغان قونصل جنرل نے جو خط بھیجا تھا وہ وفاق کو ارسال کر دیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ہونا چاہیے لیکن خیبرپختونخوا سے اس میں شرکت کون کرے گا، خیبر پختونخوا کا تو خزانہ کا وزیر ہی نہیں، پھر کابینہ میں ردوبدل کرنی ہوگی۔

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 8 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 10 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 8 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 9 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 9 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 12 گھنٹے قبل