Advertisement

بنگلادیشی سابق کپتان تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

ٹیم آفیشل نے عوام سے تمیم اقبال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 25th 2025, 1:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلادیشی سابق کپتان تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

ڈھاکہ: بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی،جہاں ان کو ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔
 بعد ازاں طبیعت نہ سنبھلنے پرسابق ٹیسٹ کرکٹر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعےقریبی اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اب اطلاعات ہیں کہ اسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ 
دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تمیم اقبال کی طبیعت بگڑنے پر آج کا اجلاس منسوخ کر دیا، بی سی بی کے عہدیداران تمیم اقبال کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، ٹیم آفیشل نے عوام سے تمیم اقبال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ تمیم اقبال نے 2007 سے 2023 تک 391 بین الاقوامی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے۔

Advertisement