کراچی میں ڈمپرزمعصوم لوگوں کو کچل رہے ہیں،مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں،گورنر سندھ
گورنر ہاؤس یہاں ہوگا تو حیدرآباد کے50 ہزاربچے آئی ٹی کورس کرینگے تو پندرہ پندرہ لاکھ مہینہ کمائیں گے،کامران ٹیسوری


حیدر آباد: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈمپرز معصوم لوگوں کو کچل رہے ہیں، ان ڈمپرز مافیا کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیںہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد والوں نے شانداراستقبال کرکے دل جیت لیا ہے، انہوں نےکہا کہ گورنر ہاؤس یہاں ہوگا تو حیدرآباد کے50 ہزاربچے آئی ٹی کورس کرینگے تو پندرہ پندرہ لاکھ مہینہ کمائیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی والوں میں جوش پیداکرنے کیلئے خالد مقبول کو چاہیے کہ حیدرآباد والوں کوکراچی بلالیں، جوش دیکھ کرسوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنرراج ہوناچاہیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پرڈمپرمعصوم لوگوں کو کچل رہے ہیں، ڈمپرمافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں، اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو عوامی عدالت میں سرعام فیصلہ ہوگا 12 ہزار سے زائد مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حیدرآباد والے کراچی اور کراچی والے حیدرآباد والوں کے بھائی ہیں، آپکا گورنر کمزور نہیں، اچھے اچھے والوں کی ناک میں نکیل ڈالی ہوئی ہے، شیروانی سلوانے والوں کو سُلا دیا ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آپکا یہ گورنر آپکے ساتھ مل کر آخری دم تک لڑے گا، کراچی میئر کو کہوں گا دوستی ہے بھائی ہو لیکن نوٹنکی نہیں کرو، بات حیدرآباد کے شہریوں کی ہو یا کراچی کے تو بھائی بندی بھی ختم ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی جبکہ رواں سال ہیوی ٹریفک سے اب تک 68 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 13 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 13 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 9 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 9 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 11 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 13 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 9 گھنٹے قبل