Advertisement
علاقائی

ڈیرہ غازی خان:تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 25 2025، 3:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیرہ غازی خان:تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،4 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ملتان روڈپر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، جس کے نتیجے  میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے۔
 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement