Advertisement
ٹیکنالوجی

گوگل کی جانب سے اہم پیشرفت، نیا اے آئی ماڈل جیمنائی 2.5 متعارف

کمپنی کے مطابق یہ نیا اے آئی ماڈل کوڈنگ، ریاضی اور سائنس جیسے شعبوں میں زیادہ ٹھوس کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 26 2025، 7:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل کی جانب سے اہم پیشرفت،  نیا اے آئی ماڈل جیمنائی 2.5 متعارف

گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے عمل کو تیز کر دیا  گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے چند ماہ قبل جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل کو متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کا زیادہ بہتر ورژن جیمنائی 2.5 کی شکل میں پیش کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا اے آئی ماڈل کوڈنگ، ریاضی اور سائنس جیسے شعبوں میں زیادہ ٹھوس کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ اے آئی ماڈل مختلف ورژن میں دستیاب ہوگا۔

ان میں سے ایک جیمنائی 2.5 پرو ایکسپیرمنٹل ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک سوچنے والا ماڈل ہے جو صارفین کے سوالات پر منطقی انداز سے ردعمل پیش کرتا ہے۔

اسی طرح یہ سوالات کا تجزیہ کرنے اور ان کے تناظر کو بیان کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Advertisement