بالی ووڈ سپر سٹارمسٹر پرفیکشنسٹ نے یوٹیوب پر اپنا نیا چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کر دیا
عامر خان کا اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیے گئے اس چینل کا مقصد فلم سازی کے پیچھے چھپے رازوں کو مداحوں کے سامنے لانا ہے


بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے یوٹیوب پر اپنا نیا چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کر دیا ہے۔
عامر خان کا اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیے گئے اس چینل کا مقصد فلم سازی کے پیچھے چھپے رازوں کو مداحوں کے سامنے لانا ہے۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل کے تعارف میں کہا کہ ’’ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ فلم سازی کے سفر کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹوں۔ اب ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے آپ کو فلمی دنیا کے وہ راز دکھائیں گے جو آج تک پردے کے پیچھے ہی تھے۔‘‘
یاد رہے کہ مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ منانے والے عامر خان نے یہ چینل اپنے کیریئر کو نئی جہت دینے کےلیے شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چینل نہ صرف انٹرٹینمنٹ بلکہ تعلیم کا بھی ایک ذریعہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہمیں عامر خان کی سوچ تک رسائی ملے گی!‘‘، ’’بالی وڈ کا سب سے ذہین اداکار اب یوٹیوب پر بھی چھا جائے گا‘‘۔ اور کچھ صارفین نے رائے کا اظہار کہا کہ ’’کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ چینل پہلے شروع ہوجاتا‘‘۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 3 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل




