دنیا
انٹرمیڈیٹ میں 91 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے یو اے ای حکومت کا بڑا اعلان
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہائی سکول کے امتحان میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کرنےو الے طلبہ کے اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرمایا کاراوں اور اعلیٰ تعلیم استعداد کے حامل ذہین لوگوں کو گولڈن ویزا آفر کررہی ہے جس کے تحت دس سال تک وہاں قیام کیا جاسکتاہے ۔ اماراتی حکومت کی جانب سے اب سرکاری اور نجی سکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبا کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، بائیڈن
دوخواست گزاروں کے ہائی سکول ڈپلومہ میں کم از کم 95 فیصد نمبر ہونے چاہیں ، اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ بھی اس کے لیے درخواست دے سکیں گے ۔
سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے تین اعشاریہ پچھتر یا اس کے مساوی ہونے چاہیں ۔ طلبہ اس معیار پر پورا اترتے ہیں وہ اہنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق طلبہ گولڈن ویزے کے حصول کے لیے امارات کی فاؤنڈیشن برائے سکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق نیا بیان
صرف ان ہی سکولوں کے بارہویں جماعت کے طلبہ اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یو اے ای کی وزارت تعلیم کا منظور شدہ نصاب پڑھایا جات اہے ، نیز ان طلبہ کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فیصد سے زیادہ ہونی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد حکومت کا طلبا کیلئے نیا اعلان
کھیل
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، ٹم ساؤتھی
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اپنی رٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے، نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا۔
کیوی فاسٹ بولر کی رٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ٹم ساؤتھی کا کیرئیر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو بھی وہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔
ٹم ساؤتھی اب تک 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں جبکہ 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل حاصل کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔
پاکستان
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے،مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی ، لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے، بدھ تک ٹریفک اور اے کیو آئی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کے حوالے سے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سموگ کی لپیٹ میں ہے،دھند کا سیزن بھی شروع ہوگیا ہے، اے کیو آئی لیولز انٹرنیشنل اسٹینڈرز کے مطابق خطرناک ہیں ۔وزیراعلیٰ نے مارچ میں ہی سموگ کا 10سالہ منصوبہ بنایا تھا، سموگ پر جوڈیشل کمیشن بھی بنایا ہوا ہے، موسمی تبدیلی کا ایک حصہ ہوائی آلودگی بھی ہے، آج اور کل عدالت میں سماعت بھی تھی، خود بھی چاہتی ہوں کہ جج صاحب کو جاکر بریفنگ دوں۔
مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ہمیں ہر طرف سے تجاویز آرہی ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کی 10سالہ پالیسی لانچ کردی ہے، پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 1ہزار سپر سیڈر دیئے ہیں، پنجاب سپر سیڈر کو کرائے پر بھی حاصل کررہے ہیں، فصلوں کی باقیات کے جلاؤ سے بچنے کیلئے سپرسیڈر دیئے ہیں۔ اب دھواں کیمرہ مانیٹرنگ ہم خود دیکھ رہے ہیں، ہم نے 800سے زائد بھٹے مسمار کیے ہیں، سموگ والا مسئلہ نہ اگلے ماہ ختم ہوگا نہ اگلے سال، سموگ ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے متعلقہ محکموں کو تین تین ماہ کےٹارگٹ دیئے ہیں، خدارا میڈیا پر بھی ٹیکنالوجی کو سموگ کے کنٹرول کیلئے استعمال کریں، میں نے اس سیکٹر میں گیارہ بارہ سال کام کیا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ ایکسپرٹ ہوں، سموگ کی روک تھام والا کام ہم سب نےمل کر کرنا ہے، این جی اوز،سول سوسائٹی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے یہ کام مل کرکرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے ایبٹ آباد کا اے کیو آئی 290پر رہا ہے، یہ کسی ملک کی بلیم گیم نہیں، نہ بھارت ہوا کا رخ بدل سکتا ہے نہ ہم، دونوں ممالک کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا ، سموگ والا مسئلہ کسی ملک کا ذاتی نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کا ہے، سموگ کے خاتمے کیلئے پلان پر پچھلے 8ماہ سے عملدرآمد جاری ہے، لاہور میں کل اے کیو آئی اوریج 1110تھی اور یہ 2ہزار تک بھی گئی تھی، لاہور کی سڑکوں پر گاڑیوں اوربائیکس کی تعداد کو دیکھ لیں کسی کو کوئی فرق نہیں، کل میں خود لاہور کی سڑکوں پر گئی ،فیملیز گھوم پھر رہی ہیں ،کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔
مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی،ان کاکہنا تھا کہ اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا جس کے تحت لاہور اور ملتان میں کنسٹرکشن سائیڈز پر ہر طرح کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیٹوکس لاہور کے نام سے کمپین لانچ کر رہے ہیں ، سکولوں کو مزید بند کرنے پلان بن رہا، سکول کالج اور یونیورسٹیز کو آن لائن کیا جا رہا ہے، سکولوں کی چھٹیوں کو دوبارہ ریویو کیا جائےگا، ہائیر سکینڈری تک کہا تھا، سموگ موت کا سبب بن سکتی ہے، لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ،شہر میں بمبر ٹو بمبر ٹریفک ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسٹورنٹ کو 4 بجے ڈائن ان کی اجازت ہوگی جبکہ 8 بجے تک ٹیک اوے جاری رہے گا، لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے، بدھ تک ٹریفک اور اے کیو آئی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان
شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری
شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز