صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گے؟
آصف زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ جبکہ شہباز شریف عید کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کریں گے


صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف جاتی امراء میں نماز عید پڑھیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید منائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عید ڈی آئی خان کے آبائی علاقے میں پڑھیں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عید نماز ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عید الفطر کی نماز پڑھیں گے، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور اور پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر کی نماز عید ادا کریں گے، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے، جبکہ حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر گوجر خان میں عید کی نماز پڑھیں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور اور گورنر بلوچستان جمال مندوخیل کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور میں عید منائیں گے، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ جبکہ اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمٰن شانگلہ میں عید منائیں گے۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھمبر، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر اور اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر خواجہ فاروق مظفرآباد میں عید منائیں گے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن حیدرآباد، وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نمازعید ادا کریں گے، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی گراؤنڈ کراچی اور مصطفیٰ کمال کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اپنے آبائی علاقے وڈھ میں عید منائیں گے، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اپنے آبائی علاقے مستونگ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اپنے آبائی علاقے خضدار میں عید منائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے سلمان اکرم راجہ کی عملے سے تکرار
- 2 گھنٹے قبل

سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

پاسدارا ن انقلاب دہشتگرد قرار،ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ
- 4 گھنٹے قبل

دہائیوں پر محیط بے مثال مہمان نوازی کےبعد افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل شروع
- ایک گھنٹہ قبل

شہید کیپٹن محمد علی قوم کا ہیرو ہے،ان کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

ریاست گجرات : پٹاخوں کی فیکٹری دھماکے سے گونج اٹھی، 17 مزدور ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،نوابشاہ سے کراچی منتقل
- 2 گھنٹے قبل

میانمار: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز،سینکڑوں لاپتہ
- 2 گھنٹے قبل

فرانس: اپوزیشن رہنما میرین لاپین غبن کے الزام میں 5 سال کے لیے نااہل قرار
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
- 3 گھنٹے قبل

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3ہزار 162 بچوں کی کامیاب سرجری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، نئی فلم کا ٹیزر جاری
- 5 گھنٹے قبل