حجاج کرام کی سہولت کے لئے وزارت مذہبی امور کا حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا،ترجمان


حیدر آباد:حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا۔ 8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ حاجی کیمپ کراچی میں بھی 13 اپریل سے 21 اپریل 2025 تک مختلف اضلاع کے اعتبار سے تقریباً 13,834 عزامِ حج کو تربیت دی جائے گی۔
اسی طرح، فقہ جعفریہ/شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 عزامِ حج کے لیے 22 اپریل 2025 کو بوائے اسکاوٹس ہیڈکوارٹر، کراچی میں علیحدہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
پہلی مرتبہ حج 2025 کے دوران حیدرآباد اور اس کے گرد و نواح کے عزامِ حج کی سہولت کے لیے ایک عارضی حاجی کیمپ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ان کے سفری و تربیتی انتظامات کو مزید آسان بنایا جا سکے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تربیتی پروگراموں کے ذریعے مجموعی طور پر 14ہزار 834 عزامِ حج کو رہنمائی اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ حج کے مناسک اور سفری انتظامات سے بخوبی واقف ہو سکیں اور اپنی روحانی عبادات کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 6 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 24 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 4 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 4 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 2 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل











