نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا ویکسین لگوانے پر معمر خاتون کی بینائی واپس آگئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین سے متعلق مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں ، تاہم حال ہی میں مہاراشٹر کے ضلع واشم کی ایک بزرگ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔
70سالہ بھارتی خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ9 سال قبل موتیا کی وجہ سے ان کی بینائی چلی گئی تھی اور انہیں دونوں آنکھوں سے نظر نہیں آتا تھا۔ لیکن کورونا ویکسین لگوانے کے بعد انہیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوگیا ہے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہتی ہیں اور انہوں نے “کووی شیلڈ ویکسین” کی پہلی ڈوز لگوائی تھی،ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز ان کی 30 سے 40 فیصد بینائی واپس آگئی تھی ۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے ، شہریوں کو ویکسین لگوانے کیلئے حکومت کی جانب سے بھرپور ترغیب بھی دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،بھارت میں اب تک کروناوائرس کے تین کروڑ 6 لاکھ کیسزکی تشخیص ہوچکی ہے۔ان میں سے چار لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت امریکا کے بعد دنیا میں کروناوائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل




