تفریح
بھارتی گلوکار راہول ویدیااوردیشا پرمار شادی کےبندھن میں بندھنے کوتیار
لاہور : بھارتی گلوکار راہول ویدیا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار اور بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ راہول ودیا نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 16 جولائی کو اپنی دوست اداکارہ دیشا پرمار کے ساتھ شادی کررہے ہیں ۔
ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہول ودیا کا کہنا تھا کہ میں شادی انتہائی سادگی سے کروں گا جس میں صرف قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب اداکارہ دیشا پرمار کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میری شادی سادگی سے ہو،اور میں بہت خوش ہوں کہ میری یہ خواہش بہت جلد پوری ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ گلوکار راہول ویدیا نے بگ باس سیزن 14 کے دوران ٹی وی پر اپنی دوست اداکارہ دیشا پرمار کو شادی کی پیشکش کی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔
کھیل
پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست
تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔
رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔
پاکستان
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا
جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی