Advertisement
تجارت

این ایچ اے نے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر 15 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا

اس سے قبل 5 جنوری کو ٹول ٹیکس بڑھایا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر اپریل 3 2025، 2:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
این ایچ اے نے  ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر 15 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا

تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے اپنی موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر 15 سے 50 فیصد اضافہ کر دیا جو یکم اپریل سے لاگو ہو چکا ہے۔

نظرثانی شدہ ٹول ٹیکس کے تحت، این ایچ اے گاڑیوں کے لیے 60 روپے کے بجائے 70 روپے وصول کر رہا ہے۔ وین اور جیپ کے لیے ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے اسی طرح بسوں کا ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کردیا گیا ہے۔

اب 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے مالکان کو 250 روپے کے بجائے 300 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح مخصوص ٹرکوں کے لیے ٹول 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے۔

ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14، اور ای 35 سمیت بڑے روٹس پر موٹروے ٹول بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ ’ایم 1‘ اسلام آباد-پشاور موٹروے کار کا ٹول 550 روپے کر دیا گیا، جبکہ ایم 3 لاہور-عبدالحکیم موٹروے کی فیس 700 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسلام آباد-پشاور موٹر وے پر ویگن یا 12 سیٹر کے لیے نظرثانی شدہ ٹول کے تحت یہ 850 روپے مقرر کیا گیا ہے، 13 سے 15 سیٹرز/کوسٹر/منی بس کے لیے 1150 روپے، بس 1,650 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے 2,150 روپے اور مخصوص ٹرکوں کے لیے 2,650 روپے ٹول مقرر کیے گئے ہیں۔

ایم 4 پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے پر کار کا ٹول 950 روپے سے بڑھا کر 1,050 روپے اور ایم 5 ملتان-سکھر موٹروے پر 1,100 روپے سے بڑھا کر 1,200 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ’ایم 14‘ ڈیرہ اسمٰعیل خان-ہکلہ موٹروے کا ٹول اب 600 روپے سے بڑھ کر 650 روپے، جبکہ ’ای 35‘ حسن ابدال-حویلیاں-مانسہرہ موٹروے کا ٹول 250 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگیا ہے۔

بڑی گاڑیوں کے لیے، نظر ثانی شدہ ٹول ریٹس اب گاڑی کی قسم اور روٹ کے لحاظ سے 850 روپے سے لے کر 5,750 روپے تک ہیں۔

این ایچ اے نے اب تک اس اضافے کی تفصیلی وضاحت فراہم نہیں کی ہے، لیکن ایڈجسٹمنٹ سڑکوں کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں وقتاً فوقتاً ہونے والی نظرثانی کے مطابق ہے۔

Advertisement
پی ایس ایس میں نیا سنگ میل عبور، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ

پی ایس ایس میں نیا سنگ میل عبور، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ

  • an hour ago
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعدصارفین کو کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعدصارفین کو کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟

  • 4 hours ago
پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

  • 4 hours ago
پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا

پاکستان نے امریکی ٹیرف کو ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سے متصادم قرار دے دیا

  • 2 hours ago
آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کےلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

  • 4 hours ago
غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

  • 3 hours ago
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ادارکار منوج کمار چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ادارکار منوج کمار چل بسے

  • 2 hours ago
تجاری جنگ میں تیزی، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

تجاری جنگ میں تیزی، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

  • an hour ago
چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ

چین کا امریکہ سے حالیہ ٹیکسوں کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا مطالبہ

  • 11 hours ago
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پاکستان  کس نمبر  پر ہے؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

  • 35 minutes ago
پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ

پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے، رضوان سعید شیخ

  • 3 hours ago
لاہور سے  پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا

لاہور سے پاکستان سپر لیگ10 کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا

  • 4 hours ago
Advertisement