Advertisement

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ

گزشتہ سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے 34 کیسز رپورٹ سامنے آئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 3rd 2025, 6:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ

کوئٹہ:رواں سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔
جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سےتھا جسے 29 مارچ تشویشناک حالت میںاسپتال لایا گیا۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 3 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا کہ اس دوران مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،جس کے بعد مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلاایک اور مریض دم توڑ گیا تھا۔،کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
گزشتہ سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے 34 کیسز رپورٹ سامنے آئے تھے۔
خیال رہے کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔

Advertisement