لاہور: وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصاراسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعوۃ،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن،الایثار فاؤنڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ، اعلان ہوگیا
وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کردی ہے، کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی نہیں کرسکیں گی۔
وزارت داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر کھالیں،عطیات،صدقات اور چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیموں کو ہی جمع کرنے کی اجازت ہوگی ۔خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔
وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں،ڈی سی اوز،ضلعی انتظامیہ کو ارسال کردی ہے اور ان کو ہدایت جاری کہ ہے کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل






