پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی کے باعث بینچ مارک 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب چینی درآمدات پر اضافی امریکی محصولات آج 104 فیصد تک پہنچ جائیں گی، کیونکہ بیجنگ کی جانب سے لیویز پر ’آخر تک لڑنے‘ کے عزم کے بعد واشنگٹن نے محصولات کو دوگنا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.73 روپے سے کم ہوکر 280.60 روپے پر آگیا ۔

ٹرمپ کا خوف،اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ نے جنگ کے دوران بھارتی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نفاذ کیلئے نیپرا سے باضابطہ رجوع
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی آرمی چیف کافیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ میں پاکستانی حمایت پر اظہار تشکر
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں 25 سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق ، 57 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، تازہ حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے بڑے اضافے کا امکان
- 28 منٹ قبل

منڈی بہاؤالدین میں زہریلی چیز کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق، 13 کی حالت غیر
- 3 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ڈبلیو ایچ او سے تعاون کی درخواست
- ایک منٹ قبل

سابق پاکستانی فاسٹ بولر قومی ٹیم کا عبوری ریڈ بال کوچ مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع کرم : سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل