کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے متعدد 9 گاڑیوں کو آگ لگا دی
ڈمپروں کو آگ لگانے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے کریک ڈاؤن ، جس میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے۔
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی حادثے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور 17،18 سال کا لڑکا تھا۔جو ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا۔ ریس لگانے والے ڈمپر ڈرائیور کو لوگوں نے روکا اور مارا، ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا جس سے دو موٹر سائیکل تباہ ہو گئیں مگر کوئی جانی نقصان ہیں ہوا البتہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی اور فور کے چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 9 گاڑیوں کو آگ لگا دی جس میں 5 ڈمپر اور 4 واٹرٹینکر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق پانچوں ڈمپروں کو پاور ہاؤس چورنگی پر جلایا گیا، 3 واٹر ٹینکروں کو فور کے چورنگی اور ایک کو سرجانی بابا موڑ پر مشتعل افراد نے آگ لگائی۔ تاہم بعد میں تمام گاڑیوں پر لگی آگ بجھا دی گئی۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے پاور ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ میری 11 گاڑیوں کو جلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی ہوا ہے تو کہاں ہے، سامنے لایا جائے ، ڈمپروں کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے، حکومت تحفظ فراہم کرے۔
دوسری جانب پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج کیاگیا، ڈمپر ڈرائیوروں نے لدھا کچرا سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب سڑک پر گرا دیا۔ سہراب گوٹھ کے قریب متعدد ڈمپروں سے کچرا گرایا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔
کراچی میں ڈمپروں کو آگ لگانے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی اور ویڈیوز سے کی جارہی ہے۔ پاور ہاؤس کی جانب کی سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے، پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- an hour ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 19 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- an hour ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago







