راولپنڈی کور میں تقریب،166 فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزاز سے نوازا گیا
تقریب کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نےفوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نوازا،آئی ایس پی آر


راولپنڈی:راولپنڈی کور میں افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 166 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا ۔
تقریب کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نےفوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو ان کی قوم کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کے لیے پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا جبکہ شہدا کے قریبی رشتہ داروں نے بعد از مرگ ان کے اعزازات وصول کیے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 16 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل







