ٹیرف جنگ: امریکی ٹیرف کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصدعائد کردیا
چین کے اس جوابی اقدام کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ ٹوکیو اور سیئول کی مارکیٹیں منفی زون میں بند ہوئیں


بیجنگ:امریکہ اور چین کے درمیان ایک دوسرے پر مزید ٹیرف لگانے کا سلسلہ جاری ہے حال ہی میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا جو کہ اب بڑھ 125 فیصد ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے،گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ چینی مصنوعات پر عائد امریکی ٹیرف کی مجموعی شرح 145 فیصد ہے جس کے بعد آج چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 125 فیصد کردیا ہے۔
چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف کل سے نافذ العمل ہو جائے گا،
وزارت خزانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی ٹیرف بنیادی معاشی اصولوں کے خلاف ہیں، امریکا کی جانب سے ٹیر ف میں مزید اضافے کو نظر انداز کریں گے کیونکہ امریکی اشیاء درآمد کنندگان کے لیے مزید اقتصادی معنیٰ نہیں رکھتیں،چین نے امریکی ٹیرف کو نمبر گیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاق بن جائے گا۔
چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چین امریکا کے تازہ محصولات پر عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ مقدمہ دائر کرے گا
عالمی میڈیا کے مطابق چین کے اس جوابی اقدام کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ ٹوکیو اور سیئول کی مارکیٹیں منفی زون میں بند ہوئیں۔

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- 3 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 7 گھنٹے قبل

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 7 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 9 گھنٹے قبل
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل