پیمرا کی نو منتخب چئیر پرسن کونسل آف کمپلینٹس ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
میں اپنا کردار اس انداز سے ادا کروں گی کہ آزادی اظہار متاثر نہ ہو، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر


لاہور: پاکستان ایلکٹرونک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نو منتخب چئیر پرسن کونسل آف کمپلینٹس ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈاکٹر لبنی ظہیر نے دیگر اراکین کے ہمراہ پیمراکے علاقائی دفتر کا دورہ کیا اور پیمراکے افسران سے ملاقات کی۔ پیمراکے ڈائریکٹر جنرلز، ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر افسران نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور دیگر اراکین کا استقبال کیا،نئی کونسل کو پیمرااور کونسل آف کمپلینٹس کے قوانین و ضوابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ یہ کونسل عوام کی شکایات کے ازالے میں مؤثر کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ایک میڈیا پریکٹیشنر اور براڈکاسٹ جرنلسٹ رہی ہیں۔ "میں آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہوں، لیکن میڈیا اخلاقیات کی بھی قائل ہوں۔
انپوں نے مزید کہاکہ میں اپنا کردار اس انداز سے ادا کروں گی کہ آزادی اظہار متاثر نہ ہو،ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے بتایا کہ وہ ماضی میں بھی چار سال تک اس کونسل کی رکن رہی ہیں، تاہم اب یہ کونسل زیادہ بااختیار ہو چکی ہے اور اس کی حدودِ کار میں اضافہ ہوا ہے، اسی لیے ان کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اب میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا تاخیر جیسے معاملات بھی کونسل کے دائرہ اختیار میں آ چکے ہیں، اور میڈیا کارکن اس حوالے سے اپنی شکایات کونسل کو بھیج سکتے ہیں، یہ ایک اہم اختیار ہے جو میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل میں مدد دے گا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 hours ago






