شوکت خانم کیلئے فنڈز جمع کرنے پر دلیپ کمار کی سخاوت کبھی نہیں بھول سکتا : وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ وہ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کے لیے دلیپ کمار کے وقت اور فنڈز اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کی وجہ سے انہیں کبھی نہیں بھول سکتے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر کے آغاز کا وقت ایک مشکل وقت تھا لیکن پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے خطیر فنڈ جمع ہوجایا کرتا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے بالی وڈ لیجنڈ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کی نسل کیلئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔
Apart from this, for my generation Dilip Kumar was the greatest and most versatile actor.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مزید پڑھیں :عظیم اداکار دلیپ کمار کی زندگی پر ایک نظر
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- an hour ago

پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تفصیلات جاری کر دی
- 5 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی
- 4 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
- 4 hours ago

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 5 hours ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 6 hours ago

برطانوی حکومت کا امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان
- 6 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 27 minutes ago

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے
- 2 hours ago
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
- 3 hours ago

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
- 3 hours ago