بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار آج صبح تقریباً سات بجے کے قریب ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ برصغیر پاک وہند کےعظیم اداکارشہنشاہ جذبات کے نام سے پکارا گیا ، ان کے مداح سرحد کے دونوں اطراف سے ان کی وفات پر غمزدہ ہیں ۔

یوسف خان المعروف دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے ، ان کا خاندان تقسیم سے قبل ہی پشاور سے ممبئی منتقل ہوا، یوسف خان نے مہاراشٹر کے ناسک میں تعلیم حاصل کی۔ سال 1944 میں 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار نے اپنی پہلی فلم 'جوار بھاٹا' میں کام کیا۔

5دہائیوں پر محیط کیرئیر میں دلیپ کمار نے 60 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں شہید، میلہ، ندیا کے پار، بابُل، فٹپاتھ، دیوداس، نیا دور، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام شیام اور کرما شامل ہیں۔ دلیپ کمار کی آخری فلم 'قلعہ' تھی جو 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔
دلیپ کمار نے 1960 میں فلم 'مغل اعظم' میں مغل شہزادہ سلیم کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم پہلے بلیک اینڈ وائٹ میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سال 2004 میں اسے رنگوں سے مزیّن کرتے ہوئے ایسٹمین کلر فلم (رنگین) بنایا گیا۔
.webp)
.webp)
دلیپ کمار نے 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔ سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 سال چھوٹی تھیں۔ دلیپ کمار کی سائرہ بانو سے وابستگی آخری سانس تک برقرار رہی ۔

سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی کو مثالی شادی قرار دیا جاتا ہے، تاہم بد قسمتی سے دونوں اولاد کی نعمت سے محروم رہے ، جس کا دونوں کو افسوس بھی رہا۔

1983 میں فلم 'شکتی'، سنہ 1968 میں 'رام اور شیام'، 1965 میں 'لیڈر'، 1961 میں 'کوہ نور'، 1958 میں 'نیا دور'، 1957 میں 'دیوداس' ، 1956 میں 'آزاد' ، 1954 میں 'داغ ' فلم کے لیے دلیپ کمار کو فلم فیئر کے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں 'دادا صاحب پھالکے' جبکہ 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ دلیپ کمار کو پاکستان کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ 'نشانِ امتیاز' سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 26 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل






