جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب میں پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں کفالت کی تبدیلی کیسے ممکن ہے ؟

جدہ : سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے ۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں ان سے آگاہی ضروری ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جوازات کا کہناتھا کہ کفالت کی تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کارآمد ہو
جوازات کا کہناتھا کہ کفالت کی تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کارآمد ہو

ایک شہری نے پوچھا کے میرا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا ہے اور سپانسر شپ تبدیل کروانا چاہتا ہوں تو کیا یہ ممکن ہے ؟

 

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق نیا بیان

جوازات کا کہناتھا کہ کفالت کی تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کارآمد ہو ، ایکسپائر پاسپورٹ کی صورت میں کفالت کی تبدیلی یا دیگر امور کی انجام دہی ممکن نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں :کورونا کی ایک اورنئی خطرناک قسم "لیمبڈا " سامنے آگئی 

واضح رہے پاسپورٹ بین الااقوامی سطح پر اہم سفری دستاویز ہوتی ہے جس سے پاسپورٹ کے حامل کی ملکی شناخت ممکن ہوتی ہے ، اس لیے بیرون ملک مقیم افراد کو چاہیے کہ پاسپورٹ  کی ایکسپائری سے قبل اسے تجدید ضرور کروالیں ۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

سپانسر شپ کی تبدیلی جسے یہاں عرف عام میں کفالت کہا جاتا ہے عمل بھی کارآمد پاسپورٹ سے مشروط ہے ۔

 

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا آغاز ، پاکستان اور ملائیشیا آج مد مقابل

سلطان ازلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کا آغاز ، پاکستان اور ملائیشیا آج مد مقابل

ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30ویں ایڈیشن کا ہفتے سے آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج شام ساڑھے پانچ بجے میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔

ہاکی کے عالمی ادارے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

ان چھ ٹیموں میں سے جاپان کے علاوہ پانچ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کے لیے پولینڈ جائیں گی۔

11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری رہنے والے اس ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور کینیڈا مدمقابل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہو گا جہاں تمام چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف ہو گا۔

لیگ مرحلے میں سب سے نیچے رہ جانے والی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گی۔

پول مرحلے میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں کانسی کے تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں ٹائٹل کے لیے فائنل کھیلیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll