Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: آزادکشمیر نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ و شفاف انعقاد کے لیے فوج اور پولیس کی نفری مانگ لی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 8th 2021, 3:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی درخواست پروزارت داخلہ نے 40 ہزار اہلکاروں کی انتخابات میں تعیناتی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے ۔ جس کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے رات گئے لے لی گئی ۔

 

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے خوشخبری 

فرینٹئیر کانسٹیبلری کے چار ہزار اہلکار ، پاکستان رینجرز کے دو ہزار اہلکار ، پاک فوج کے 19 ہزار جوان ، کے پی پولیس کے چار ہزار ، پنجاب پولیس کے 6 ہزار وفاقی پولیس کے ایک ہزار اہلکار  اور پنجاب کانسٹیبلری کے چار ہزار اہلکار انتخابات میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

اس کے ساتھ پاکستنا آرمی اور سول آرمڈ فورسز کےٹروپس  الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے ماتحت ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ خیبر پختون خواہ  پنجاب  اور وفاقی پولیس سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار حکومت آزاد کشمیر کے ماتحت الیکشنز میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 

پاکستان  رینجرز کے 1600 اہلکار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے ۔ پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹینڈبائی پوزیشن پر بھی رہیں گے ۔

Advertisement