خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس: عدالت نے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان تاوان مانگنے کے جرم میں عدالت نے تینوں کو سات، سات سال قید کی سزا سنا دی


لاہور:انسداد دیشتگردی عدالت نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی سماعت لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) میں ہوئی۔
دوران سماعت عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان تاوان مانگنے کے جرم میں سزا کے مستحق پائے گئے ہیں۔
عدالت نے تینوں کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف تاوان مانگنے کے شواہد موجود ہیں، تاہم ان پر اغوا کا الزام ثابت نہیں ہوتا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جرم کی سنگینی کے پیش نظر سزا سنائی گئی ہے تاکہ معاشرے میں اس قسم کے جرائم کی روک تھام ممکن ہو۔
خیال رہے کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو چالاکی سے ہنی ٹریپ کر کے اغوا کیا اور پھر تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس کی تفتیش اور پراسیکیوشن کے دلائل کی روشنی میں عدالت نے ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا۔
این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" پر سیمینار کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
- 38 منٹ قبل
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم ہو رہا ہے ، فچ رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
- 3 گھنٹے قبل
اسکولز ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کے الزام میں بنگلہ دیشی ماڈل گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
ٹرمپ ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے آگے نکل گئے ، بلند ترین سکور حاصل کرلیا
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیزکیلئےخصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ساہیوال میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے گھر پر 25 سے زائد مسلح افراد کا حملہ
- 3 گھنٹے قبل

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل