پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مشق میں بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں


پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 20 ممالک کی افواج شرکت کررہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کے زیر اہتمام بین الاقوامی فوجی مشق ’’پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایکسرسائز 2025‘‘ (پی اے ٹی ایس) کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل اس پٹرولنگ مشق کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے کیا۔ پی اے ٹی ایس مشق کا مقصد عالمی فوجی تعاون، ٹیم اسپرٹ، اور پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مشق میں بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ ایک مشن اسپیسفک اور ٹاسک اورینٹڈ پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جو ہر سال پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے۔ مشق میں 20 دوست ممالک کی افواج اور مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی ایس ایکسرسائز میں حصہ لینے والی ٹیموں سے اعلیٰ جسمانی صحت، ذہنی چستی، اور فیصلہ سازی کی مہارتوں کا مظاہرہ درکار ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ مشق اختراعات اور بہترین عسکری طریقہ کار کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی جس سے مختلف ممالک کی افواج کی بنیادی فوجی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ مشق مختلف مشکل اور حقیقت سے قریب مشنز کے دوران بروقت فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ثابت قدمی کو اجاگر کرنے اور افواج کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل